فیول ریلیف اسکیم میں 22 لاکھ افراد کی رجسٹریشن
فیول ریلیف اسکیم میں 22 لاکھ افراد رجسٹرڈ ہو چکے ہیں اور 19 لاکھ ٹوکن جاری کیے گئے ہیں، مالک ہونے کی شرط ختم کر دی گئی۔
فیول ریلیف اسکیم کے تحت اب تک 22 لاکھ افراد کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے اور 19 لاکھ ٹوکن جاری کیے جا چکے ہیں۔ وفاقی وزیر عطا تارڑ نے بتایا کہ اس اسکیم میں رجسٹرڈ 92 فیصد افراد موٹرسائیکل، چنگ چی اور رکشا والے ہیں جن کو براہ راست فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔
عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے ان غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی سہولت کے لیے گاڑی یا موٹرسائیکل کے مالک بننے کی شرط بھی ختم کر دی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد اس اسکیم سے مستفید ہو سکیں۔
فیول ریلیف اسکیم کا مقصد ملک بھر میں عام آدمی، خاص طور پر روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والے موٹرسائیکل سواروں اور رکشا ڈرائیوروں کو ایندھن کی مد میں مالی ریلیف فراہم کرنا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ٹوکنز کے ذریعے مستحقین کو سبسڈی دی جائے گی جس سے ان پر مہنگائی کا بوجھ کم ہوگا۔
