بریکنگ نیوز

ہٹیاں بالا،50سالہ غلام مرتضیٰ کاظم نے میٹرک پاس کرلی

جولائی 23, 2025 | admin
ہٹیاں بالا،50سالہ غلام مرتضیٰ کاظم نے میٹرک پاس کرلی 50 برس کی عمر میں غلام مرتضیٰ کاظمی نےمیٹرک پاس کر کے ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا میں نئی مثال قائم کر دی۔ میرپور بورڈ کے تحت منعقدہ میٹرک امتحانات میں ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا چناری سے تعلق رکھنے والے معروف سیاسی و سماجی رہنما غلام مرتضیٰ کاظمی نے 50 برس کی عمر میں نمایاں نمبرز سے میٹرک امتحانات میں کامیابی حاصل کر لی۔ غلام مرتضیٰ کاظمی نے کہا کہ تعلیم صرف سند نہیں بلکہ شعور عزم اور مسلسل خود کو بہتر بنانے کا نام ہے، انہوں نے اس موقع پر پیغام دیا کہ سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا اور اگر جذبہ ہو تو عمر مصروفیات یا کوئی رکاوٹ راستہ نہیں روک سکتی ،نوجوان اگر محنت لگن جاری رکھیں تو کبھی بھی ناکام نہیں ہو سکتے، میں نے بھی محنت اور لگن سے پچاس برس کی عمر میں میٹرک کا امتحان پاس کیا ہے۔ غلام مرتضیٰ کاظمی کی اس کامیابی کو علاقے میں نوجوانوں اور بزرگوں کیلئے ایک روشن مثال قرار دیا جا رہا ہےجو اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ علم حاصل کرنے کیلئے کبھی دیر نہیں ہوتی۔

ہٹیاں بالا،50سالہ غلام مرتضیٰ کاظم نے میٹرک پاس کرلی

50 برس کی عمر میں غلام مرتضیٰ کاظمی نےمیٹرک پاس کر کے ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا میں نئی مثال قائم کر دی۔
میرپور بورڈ کے تحت منعقدہ میٹرک امتحانات میں ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا چناری سے تعلق رکھنے والے معروف سیاسی و سماجی رہنما غلام مرتضیٰ کاظمی نے 50 برس کی عمر میں نمایاں نمبرز سے میٹرک امتحانات میں کامیابی حاصل کر لی۔
غلام مرتضیٰ کاظمی نے کہا کہ تعلیم صرف سند نہیں بلکہ شعور عزم اور مسلسل خود کو بہتر بنانے کا نام ہے، انہوں نے اس موقع پر پیغام دیا کہ سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا اور اگر جذبہ ہو تو عمر مصروفیات یا کوئی رکاوٹ راستہ نہیں روک سکتی ،نوجوان اگر محنت لگن جاری رکھیں تو کبھی بھی ناکام نہیں ہو سکتے، میں نے بھی محنت اور لگن سے پچاس برس کی عمر میں میٹرک کا امتحان پاس کیا ہے۔ غلام مرتضیٰ کاظمی کی اس کامیابی کو علاقے میں نوجوانوں اور بزرگوں کیلئے ایک روشن مثال قرار دیا جا رہا ہےجو اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ علم حاصل کرنے کیلئے کبھی دیر نہیں ہوتی۔