بریک فیل ٹرک نے 4 موٹر سائیکلیں کچل دیں،دو جاں بحق

بریک فیل ٹرک نے 4 موٹر سائیکلیں کچل دیں،دو جاں بحق-ٹرک نے سڑک پر موجود کیری ڈبے اور موٹر سائیکلوں کو کچل دیا۔

بریک فیل ٹرک نے 4 موٹر سائیکلیں کچل دیں،دو جاں بحق-حادثہ سنگجانی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر ٹرک کے بریک فیل ہونے کے بعد ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا

اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ٹرک نے کیری ڈبے اور 4 موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی، حادثے میں دو موٹر سائیکل سوار  جاں بحقجبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ سنگجانی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر ٹرک کے بریک فیل ہونے کے بعد ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور ٹرک نے سڑک پر موجود کیری ڈبے اور موٹر سائیکلوں کو کچل دیا۔

حادثے کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحقجبکہ 5 افراد زخمی ہوئے۔ حادثے کے فوراً بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایس ایچ او سنگجانی اسحاق خان بھی جائے حادثہ پر موجود رہے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے بعد سڑک پر موجود خون کو مٹی ڈال کر ڈھانپ دیا گیا، تاہم اس حوالے سے متعلقہ حکام کی جانب سے باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

حادثے کی مکمل وجوہات اور ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی سے متعلق مزید تفصیلات پولیس کی تحقیقات کے بعد سامنے آنے کا امکان ہے۔