ایران نے حملہ کیا تو بھرپور طاقت سے جواب دیں گے،اسرائیل

ایرانی فورسز کی جانب سے مختلف مقامات پر موجود امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

ایران نے حملہ کیا تو بھرپور طاقت سے جواب دیں گے،اسرائیل-اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر کسی بھی حملے کی صورت میں اسرائیلی فوج بھرپور طاقت کے ساتھ جواب دے گی۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا یہ بیان خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران سامنے آیا ہے، جہاں ایرانی فورسز کی جانب سے مختلف مقامات پر موجود امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

اسرائیل کاٹز کے مطابق اسرائیلی فوج ستمبر کے وسط میں شروع ہونے والے یہودی مذہبی تہواروں کے دوران ایران کے ممکنہ حملے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایران کی جانب سے کسی بھی ممکنہ کارروائی کے خطرے کو سنجیدگی سے لے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو اسرائیل کسی دوسرے ملک کی مدد یا اجازت کا انتظار نہیں کرے گا بلکہ اپنی دفاعی صلاحیت کے مطابق فوری کارروائی کرے گا۔ ان کے مطابق اسرائیلی جنگی طیارے بھی ممکنہ حملے کے لیے تیار ہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ایران اس وقت خطے میں مختلف اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے، تاہم اسرائیلی فوج اپنی دفاعی تیاریوں کو مکمل رکھے ہوئے ہے۔

اسرائیل کی جانب سے دی جانے والی اس تازہ دھمکی کے بعد ایران اور اسرائیل کے درمیان پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

😠
سخت نا پسند
0 Votes
😑
بہتر ہو سکتی تھی
0 Votes
😉
ٹھیک ہے
0 Votes
🙂
اچھی ہے
0 Votes
👍
بہت اچھی ہے
0 Votes