ایران،شادی کی تقریب پر امریکی حملے،4 افراد جاں بحق،35 زخمی
ایران،شادی کی تقریب پر امریکی حملے،4 افراد جاں بحق،35 زخمی
ایران،شادی کی تقریب پر امریکی حملے،4 افراد جاں بحق،35 زخمی-ایران میں امریکی فوجی کارروائیوں کے دوران سیرک کے قریب ایک شادی کی تقریب کو بھی نشانہ بنائے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق مبینہ حملے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 35 زخمی ہوئے ہیں۔
ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران کے مختلف علاقوں میں تازہ فضائی کارروائیاں کی گئیں، جن کے دوران قشم جزیرے، بندرعباس اور دیگر مقامات پر متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
رپورٹس کے مطابق قشم جزیرے کے ماسان گاؤں کے قریب 5 سے زائد دھماکے ہوئے، جبکہ آبنائے ہرمز کے اطراف بھی کئی دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق جنوبی بندرگاہی شہر بندرعباس کے مشرقی حصے میں بھی دھماکے ہوئے، جبکہ جنوب مشرقی ایران میں جیرفت ایئرپورٹ کو نشانہ بنائے جانے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔
سیرک کے ڈپٹی گورنر کے مطابق شادی کی تقریب میں ہونے والی کارروائی کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ تاہم ہلاکتوں کی تعداد سے متعلق ایرانی ذرائع کی رپورٹس میں واضح تضاد موجود ہے۔
