قلات،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،5دہشتگرد ہلاک،23 مغوی بازیاب

قلات،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،5دہشتگرد ہلاک،23 مغوی بازیاب-6 ٹرک، 3 بسیں اور 2 کاریں بھی قبضے میں لے لیں

قلات،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،5دہشتگرد ہلاک،23 مغوی بازیاب-سیکیورٹی فورسز نے قومی شاہراہ این 25 پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ان کے قبضے سے 23 مغوی افراد کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قلات کے قریب این 25 پر دہشت گردوں کی جانب سے عوامی آمدورفت میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی، جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو کلیئر کیا گیا جہاں سے 23 مغوی افراد کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 6 ٹرک، 3 بسیں اور 2 کاریں بھی قبضے میں لے لیں۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

حکام کے مطابق دہشت گردوں نے این 25 پر اغوا، بھتہ خوری اور گاڑیاں چھیننے کی کارروائیوں کے لیے ایک چیک پوسٹ قائم کر رکھی تھی۔

دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خاران میں لجے روڈ پر ایک مسافر گاڑی کو مبینہ طور پر آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 10 مزدور زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔