ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨277.91 🇪🇺 یورو ₨317.41 🇬🇧 پاؤنڈ ₨370.20 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.11 🇦🇪 درہم ₨75.67 🇨🇳 چینی یوان ₨41.03

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ

👁️ 9 مرتبہ پڑھا گیا
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ

حکومت کی جانب سے نئے اعلان تک برقرار رہیں گی۔–وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 63 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 388 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر میں تمام پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات نئی قیمتوں کے مطابق فروخت کی جائیں گی۔

یہ قیمتیں آئندہ نظرثانی تک نافذ العمل رہیں گی یا حکومت کی جانب سے نئے اعلان تک برقرار رہیں گی۔