ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨277.91 🇪🇺 یورو ₨317.41 🇬🇧 پاؤنڈ ₨370.20 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.11 🇦🇪 درہم ₨75.67 🇨🇳 چینی یوان ₨41.03

مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں،پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کا مشترکہ مؤقف

👁️ 1 مرتبہ پڑھا گیا
مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں،پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کا مشترکہ مؤقف

مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں،پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کا مشترکہ مؤقف-پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے مسجد اقصیٰ میں حالیہ پیش آنے والے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی آبادکاروں اور انتہا پسند عناصر کی کارروائیوں کی سخت مذمت کی ہے۔

پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، مصر، اردن، ترکیہ اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں اشتعال انگیز سرگرمیاں مذہبی تقدس کی خلاف ورزی ہیں اور ان سے خطے کے امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

اعلامیے میں اس بات پر زور دیا گیا کہ مسجد اقصیٰ کی تاریخی، قانونی اور مذہبی حیثیت کا ہر صورت احترام کیا جانا چاہیے اور اس کی موجودہ حیثیت میں کسی بھی یکطرفہ تبدیلی کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔

وزرائے خارجہ نے اردن کے محکمہ اوقاف کے مسجد اقصیٰ کے انتظامی اور مذہبی امور سے متعلق خصوصی کردار کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس حیثیت کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

مشترکہ بیان میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادت کی آزادی فراہم کی جائے، مذہبی حقوق کا احترام کیا جائے اور ایسے تمام اقدامات سے گریز کیا جائے جو خطے میں مزید کشیدگی اور تصادم کا باعث بن سکتے ہیں۔

بیان میں اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ مقدس مقامات کے احترام، مذہبی آزادی اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانا خطے میں امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔