ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨277.91 🇪🇺 یورو ₨317.41 🇬🇧 پاؤنڈ ₨370.20 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.11 🇦🇪 درہم ₨75.67 🇨🇳 چینی یوان ₨41.03

فیفا کی آفیشل فتح کی تصویر سے ٹرمپ غائب

👁️ 5 مرتبہ پڑھا گیا
فیفا کی آفیشل فتح کی تصویر سے ٹرمپ غائب

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اسپین کی تاریخی فتح کے بعد فاتح ٹیم کی سرکاری تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جہاں اس بار بحث کا مرکز خود ٹرافی نہیں بلکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر موجودگی بن گئی۔

اسپین نے ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹینا کو 1-0 سے شکست دے کر دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ فائنل کے بعد ہونے والی انعامی تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کے ہمراہ اسپین کے کھلاڑیوں کو تمغے پہنائے، جبکہ کپتان روڈری کو ورلڈ کپ ٹرافی بھی پیش کی گئی۔

تقریب کے دوران جب اسپین کی ٹیم یادگاری تصویر کے لیے اسٹیج پر جمع ہوئی تو ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ابتدا میں کھلاڑیوں کے ساتھ موجود تھے، تاہم بعد میں وہ ٹیم کی اجتماعی تصویر سے الگ ہو گئے، جس کے بعد صرف کھلاڑیوں اور آفیشلز کی تصویر لی گئی۔

بعد ازاں اسپینش فٹبال فیڈریشن نے "Dreams come true” کے کیپشن کے ساتھ فاتح ٹیم کی سرکاری تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ تصویر سامنے آنے کے بعد متعدد صارفین نے یہ سوال اٹھایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس میں کیوں موجود نہیں ہیں، جس پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے دعویٰ کیا کہ تصویر میں ترمیم یا کراپنگ کی گئی ہے، جبکہ دیگر نے اس تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ٹیم فوٹو کا مقصد صرف ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کی تاریخی کامیابی کو محفوظ کرنا ہوتا ہے۔

وائرل تصویر پر دلچسپ تبصرے بھی دیکھنے میں آئے۔ کچھ صارفین نے مزاحیہ انداز اپنایا، جبکہ کئی افراد کا کہنا تھا کہ اس تاریخی لمحے کی اصل توجہ اسپین کی شاندار کامیابی اور ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم پر ہی مرکوز رہنی چاہیے۔

اس معاملے پر سوشل میڈیا پر بحث کا سلسلہ جاری ہے، تاہم سرکاری طور پر یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ تصویر میں شامل کیوں نہیں تھے یا آیا تصویر میں کسی قسم کی ترمیم کی گئی تھی۔