ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨277.91 🇪🇺 یورو ₨317.41 🇬🇧 پاؤنڈ ₨370.20 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.11 🇦🇪 درہم ₨75.67 🇨🇳 چینی یوان ₨41.03

لوئر دیر آپریشن میں 3 پولیس اہلکار شہید،15زخمی

👁️ 4 مرتبہ پڑھا گیا
لوئر دیر آپریشن میں 3 پولیس اہلکار شہید،15زخمی

پشاور:خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر اور بنوں میں دہشت گردی کے دو الگ الگ واقعات میں سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا،

جن کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لوئر دیر کے علاقے حیدرے کنڈو ٹاپ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس، محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور ایلیٹ فورس نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔

کارروائی کے دوران دہشت گردوں اور اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

حکام کے مطابق جھڑپ میں تین پولیس اہلکار شہید جبکہ 15 اہلکار زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال تیمرگرہ منتقل کیا گیا، جبکہ علاقے کے اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے کارروائی کے دوران پولیس کی تین گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی،

جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ضلع بنوں کے تھانہ میریان پر بھی دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بارود سے بھری گاڑی تھانے کی عمارت سے ٹکرائی گئی، جس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حملے میں چار اہلکار زخمی ہوئے ہیں، جبکہ اضافی نفری موقع پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کیے ہوئے ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔