ایران کے شہید رہبرِ اعلیٰ آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کی میتیں نجف سے مشہد پہنچا دی گئی ہیں، جہاں آج انہیں روضۂ امام رضاؑ کے احاطے میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
ایرانی ذرائع کے مطابق میتوں کی مشہد منتقلی ایران اور عراق میں کئی روز تک جاری رہنے والی آخری رسومات کے اختتامی مرحلے کا حصہ ہے۔
آیت اللّٰہ خامنہ ای کے دفتر کے سربراہ محمد محمدی گلپایگانی کے مطابق مرحوم کی خواہش تھی کہ انہیں مشہد میں روضۂ امام رضاؑ کے قریب دفن کیا جائے، جس کے مطابق تدفین کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
اس سے قبل میت کو عراق کے مقدس شہروں نجف اور کربلا میں عوامی دیدار کے لیے رکھا گیا، جہاں مختلف مذہبی مقامات پر دعائیہ تقریبات اور نمازِ جنازہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔
سرکاری حکام کے مطابق جنازے کی تقریبات میں بڑی تعداد میں سوگواروں نے شرکت کی، جبکہ مشہد میں بھی تدفین کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔