ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.01 🇪🇺 یورو ₨317.37 🇬🇧 پاؤنڈ ₨368.17 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.14 🇦🇪 درہم ₨75.70 🇨🇳 چینی یوان ₨40.86

افغان سرحدی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،29 دہشت گرد ہلاک،متعدد ٹھکانے تباہ

👁️ 3 مرتبہ پڑھا گیا
افغان سرحدی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،29 دہشت گرد ہلاک،متعدد ٹھکانے تباہ

افغان سرحدی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 29 دہشت گرد ہلاک،متعدد ٹھکانے تباہ

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن "غضب للحق” کے تحت افغان سرحد سے ملحقہ علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر متعدد کامیاب کارروائیاں کی گئیں، جن میں مجموعی طور پر 29 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع باجوڑ میں ہونے والے ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک کیے گئے، جن میں مطلوب کمانڈر خان فروش عرف زبل بھی شامل تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں بھارتی حمایت یافتہ جماعت الاحرار کے مزید تین دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پکتیا، پکتیکا اور کنڑ کے سرحدی علاقوں میں بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، جہاں تین دہشت گرد مراکز کو تباہ کر دیا گیا جبکہ 25 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔