ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.01 🇪🇺 یورو ₨317.37 🇬🇧 پاؤنڈ ₨368.17 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.14 🇦🇪 درہم ₨75.70 🇨🇳 چینی یوان ₨40.86

آزاد کشمیر کا بجٹ آج پیش ہوگا،286 ارب روپے سے زائد حجم کا تخمینہ

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
آزاد کشمیر کا بجٹ آج پیش ہوگا،286 ارب روپے سے زائد حجم کا تخمینہ

مظفر آباد: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج صبح 11 بجے منعقد ہوگا، جس میں مالی سال کے لیے 286 ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ قاسم مجید ایوان میں بجٹ پیش کریں گے، جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز بھی متوقع ہے۔

اطلاعات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کے لیے تقریباً 36 ارب روپے مختص کیے جائیں گے، جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 250 ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم کے شعبے کے لیے 57 ارب روپے اور صحت کے لیے 25 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔

بجٹ اجلاس کے دوران مالی تجاویز پر اراکین اسمبلی کی جانب سے بحث بھی متوقع ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔