ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.02 🇪🇺 یورو ₨315.64 🇬🇧 پاؤنڈ ₨365.95 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.14 🇦🇪 درہم ₨75.70 🇨🇳 چینی یوان ₨40.78

کراکس میں 7.2 اور 7.5 شدت کا زلزلہ،ہزاروں اموات کا خدشہ

👁️ 4 مرتبہ پڑھا گیا
کراکس میں 7.2 اور 7.5 شدت کا زلزلہ،ہزاروں اموات کا خدشہ

وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں 7.2 اور 7.5 شدت کے دو طاقتور زلزلوں کے بعد ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے چند سیکنڈ کے وقفے سے آئے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری بڑی تعداد میں گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

حکام کے مطابق زلزلوں کے جھٹکے نہ صرف کراکس بلکہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی محسوس کیے گئے، جبکہ پڑوسی ملک کولمبیا کے بعض علاقوں میں بھی لرزش رپورٹ کی گئی۔ متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں اور امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لینے اور ممکنہ متاثرین کی مدد کے لیے سرگرم ہیں۔

وینزویلا کی حکومت نے ہنگامی اداروں کو الرٹ کرتے ہوئے ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں کو تیز کر دیا ہے۔ بعض علاقوں میں بجلی اور مواصلاتی نظام متاثر ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، جس کے باعث نقصانات کی مکمل تفصیلات ابھی سامنے نہیں آسکی ہیں۔

دریں اثنا ملک کے اہم بین الاقوامی ہوائی اڈے کے بعض حصوں کو احتیاطی طور پر بند کر دیا گیا ہے جبکہ انجینئرنگ ٹیمیں عمارتوں اور تنصیبات کا معائنہ کر رہی ہیں۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور غیر ضروری طور پر متاثرہ مقامات کا رخ نہ کریں۔

ادھر بین الاقوامی برادری نے وینزویلا کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا ہے جبکہ مختلف ممالک اور امدادی ادارے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔