ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.02 🇪🇺 یورو ₨315.64 🇬🇧 پاؤنڈ ₨365.95 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.14 🇦🇪 درہم ₨75.70 🇨🇳 چینی یوان ₨40.78

لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات

👁️ 2 مرتبہ پڑھا گیا
لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لیبیا کی عرب مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر اِن چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر کی آمد پر تینوں مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور لیبیا کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر پیشہ ورانہ فوجی تربیت، سکیورٹی تعاون اور عسکری روابط کے فروغ سے متعلق مختلف امور بھی زیرِ غور آئے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر پاکستان آرمی کے امن، استحکام اور دوست ممالک کے ساتھ تعمیری تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے خطے میں امن و سلامتی کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

لیبیائی وفد کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور علاقائی امن کے لیے کردار کو سراہتے ہوئے دفاعی شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔