ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.02 🇪🇺 یورو ₨315.64 🇬🇧 پاؤنڈ ₨365.95 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.14 🇦🇪 درہم ₨75.70 🇨🇳 چینی یوان ₨40.78

یہ بات قبر میں لے جاؤں گا،وزیرِ اعظم کا مولانا فضل الرحمٰن سے متعلق دلچسپ انکشاف

👁️ 3 مرتبہ پڑھا گیا
یہ بات قبر میں لے جاؤں گا،وزیرِ اعظم کا مولانا فضل الرحمٰن سے متعلق دلچسپ انکشاف

یہ بات قبر میں لے جاؤں گا،وزیرِ اعظم کا مولانا فضل الرحمٰن سے متعلق دلچسپ انکشاف-قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ایوان کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مولانا فضل الرحمٰن سے نجی ملاقات میں جو بات کی ہے، وہ اسے اپنے ساتھ قبر تک لے جائیں گے اور کبھی ظاہر نہیں کریں گے۔

اس پر مولانا فضل الرحمٰن نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ وہ وزیرِ اعظم کو اجازت دیتے ہیں کہ اگر چاہیں تو وہ بات ایوان میں بیان کر سکتے ہیں۔

مولانا کی پیشکش پر وزیرِ اعظم نے ہلکے پھلکے انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ یہ پیشکش قبول نہیں کریں گے، کیونکہ اگر وہ بات سامنے آگئی تو معاملات ایسی سمت چلے جائیں گے جہاں سے واپسی ممکن نہیں ہوگی۔

وزیرِ اعظم اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ہونے والے اس دوستانہ مکالمے پر ایوان میں قہقہے گونج اٹھے اور اجلاس کا ماحول خوشگوار ہو گیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔