ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.29 🇪🇺 یورو ₨318.26 🇬🇧 پاؤنڈ ₨368.56 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.21 🇦🇪 درہم ₨75.78 🇨🇳 چینی یوان ₨41.00

آزاد کشمیر ہائی کورٹ کا الیکشن کمیشن کو رجسٹریشن بحال کرنے کا حکم

👁️ 2 مرتبہ پڑھا گیا
آزاد کشمیر ہائی کورٹ کا الیکشن کمیشن کو رجسٹریشن بحال کرنے کا حکم

آزاد کشمیر ہائی کورٹ کا الیکشن کمیشن کو رجسٹریشن بحال کرنے کا حکم- آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حق میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ جماعت کو بطور سیاسی پارٹی رجسٹر کیا جائے۔

عدالتی فیصلے کے بعد آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کے امیدوار اب بلے کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑ سکیں گے۔

یہ فیصلہ مظفرآباد میں چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس شاہد بہار کی سربراہی میں لارجر بینچ نے سنایا۔ یہ رٹ پٹیشن پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم عبدالقیوم نیازی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے پی ٹی آئی کی رجسٹریشن اور سیاسی حیثیت منسوخ کر دی تھی، جس کے خلاف جماعت نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن اور حکومت آزاد کشمیر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے تفصیلی جواب طلب کیا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔