ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.29 🇪🇺 یورو ₨318.26 🇬🇧 پاؤنڈ ₨368.56 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.21 🇦🇪 درہم ₨75.78 🇨🇳 چینی یوان ₨41.00

ایرانی صدر پاکستان پہنچ گئے

👁️ 2 مرتبہ پڑھا گیا
ایرانی صدر پاکستان پہنچ گئے

 ایرانی صدر پاکستان پہنچ گئے-ایرانی صدر مسعود پزشکیان نور خان ایئر بیس پہنچے جہاں صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور خاتونِ اول آصفہ بھٹو بھی موجود تھیں۔

ایرانی صدر کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھی ان کی آمد پر فلائی پاسٹ پیش کیا۔

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی پاکستان پہنچے جن کا استقبال نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور بلاول بھٹو نے کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ سرکاری دورہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ دورے کے دوران ایرانی صدر اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ان ملاقاتوں میں صدرِ پاکستان، وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شامل ہوں گے۔ مذاکرات میں پاک ایران تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئیں گے۔

دونوں ممالک تجارت، توانائی، سرحدی سلامتی اور عوامی روابط کے فروغ پر تعاون بڑھانے پر بات چیت کریں گے۔ اس کے ساتھ علاقائی رابطہ کاری اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔