ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨280.40 🇪🇺 یورو ₨321.59 🇬🇧 پاؤنڈ ₨370.89 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.77 🇦🇪 درہم ₨76.35 🇨🇳 چینی یوان ₨41.33

مسلح افواج کے خلاف بغاوت پر اکسانا سنگین جرم ہے۔سردارعتیق

👁️ 2 مرتبہ پڑھا گیا
مسلح افواج کے خلاف بغاوت پر اکسانا سنگین جرم ہے۔سردارعتیق

اسلام آباد۔آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماؤں نے کہا ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی خطے میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے، تاہم سیاسی اختلافات کے باوجود پاکستان کی سلامتی اور استحکام اولین ترجیح ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والی مشترکہ پریس کانفرنس میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق، مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر اور پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی رہنما نبیلہ ایوب سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

سابق وزیراعظم سردار عتیق نے کہا کہ آزاد کشمیر میں صورتحال کو تصادم کی جانب جانے سے روک لیا گیا ہے، تاہم ان کے مطابق انتشار کے باعث مالی اور جانی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام محب وطن ہیں، تاہم کچھ عناصر انہیں ریاست پاکستان کے خلاف اکسانے کی کوشش کر رہے ہیں، جو قابلِ قبول نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کے خلاف بغاوت پر اکسانا سنگین جرم ہے۔

شاہ غلام قادر نے کہا کہ حکومت پاکستان نے آزاد کشمیر کے عوام کو سہولیات فراہم کی ہیں، جن میں سستا آٹا اور بجلی شامل ہے۔ ان کے مطابق ریاست کے بیشتر شہری پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور انتشار پھیلانے والے عناصر اقلیت میں ہیں۔

نبیلہ ایوب نے کہا کہ پاک فوج ملک کی دفاعی سرحدوں کی محافظ ہے اور اس کے خلاف بغاوت کا مطالبہ ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند عناصر پاکستان مخالف ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں جن کا کشمیری عوام سے کوئی تعلق نہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران کالعدم ایکشن کمیٹی سے متعلق ایک ویڈیو بھی پیش کی گئی، جس میں حکام کے مطابق ریاست مخالف سرگرمیوں اور سیکیورٹی اہلکاروں پر مبینہ تشدد کے مناظر دکھائے گئے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔