ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.43 🇪🇺 یورو ₨322.06 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.17 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.25 🇦🇪 درہم ₨75.81 🇨🇳 چینی یوان ₨41.06

ٹرمپ دعویٰ جھوٹا نکلا،ایران امن معاہدہ مسترد کردیا

👁️ 5 مرتبہ پڑھا گیا
ٹرمپ دعویٰ جھوٹا نکلا،ایران امن معاہدہ مسترد کردیا

ٹرمپ دعویٰ جھوٹا نکلا،ایران امن معاہدہ مسترد کردیا-ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کی تردید کر دی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ امن معاہدے پر آج دستخط کیے جائیں گے۔

ایرانی فوج اور پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیانات میں کہا گیا ہے کہ ایرانی مذاکراتی ٹیم پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ اتوار کے روز کسی معاہدے پر دستخط کا کوئی پروگرام طے نہیں ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق اس حوالے سے سامنے آنے والے بعض بیانات زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے۔

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ معاہدے سے متعلق تاریخوں اور تقریبات کے بارے میں کی جانے والی باتیں سیاسی نوعیت کی ہو سکتی ہیں، تاہم ایران کی جانب سے کسی حتمی معاہدے کی تصدیق نہیں کی گئی۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ جلد طے پا جائے گا اور اس پیش رفت کے بعد آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

امریکی صدر نے یہ امید بھی ظاہر کی تھی کہ معاہدے کے نتیجے میں خطے میں کشیدگی کم ہوگی اور مستقبل میں ایران سمیت مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

تاہم ایران کی تازہ وضاحت کے بعد ممکنہ معاہدے اور اس کے وقت کار سے متعلق صورتحال غیر واضح ہو گئی ہے، جبکہ دونوں ممالک کے مؤقف میں نمایاں اختلاف بھی سامنے آیا ہے۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔