سابق سینیٹر تاج آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔
حادثہ موٹروے ایم ون پر کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب پیش آیا جہاں سابق سینیٹر کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ موٹروے پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں تاج آفریدی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ان کا ڈرائیور معمولی زخمی ہوا۔
حادثے کے بعد موٹروے پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور لاش اور زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
سابق سینیٹر اسلام آباد سے پشاور جا رہے تھے کہ یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔