ABS24
نیوز
ABS24 News Network

عمران خان اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل

👁️ 5 مرتبہ پڑھا گیا
عمران خان اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل

عمران خان اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل-عمران خان کو آج رات اڈیالہ جیل سے طبی معائنے کے لیے اسلام آباد منتقل کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق انہیں سخت سکیورٹی حصار میں پمز ہسپتال لایا گیا جہاں ان کا خصوصی طور پر آنکھوں کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی ان کے اسی نوعیت کے معائنے اور علاج کے لیے انہیں اسی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ہسپتال میں ان کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں اور پورے علاقے کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق طبی معائنہ مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ اعلامیہ جاری کر کے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔