اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

یومِ تکبیر پر فیلڈ مارشل،ایئر اور نیول چیف کی مبارکباد

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
یومِ تکبیر پر فیلڈ مارشل،ایئر اور نیول چیف کی مبارکباد

یومِ تکبیر پر فیلڈ مارشل،ایئر اور نیول چیف کی مبارکباد-یومِ تکبیر کی 28 ویں سالگرہ کے موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف اور نیول چیف نے قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس دن کو پاکستان کی دفاعی تاریخ کا اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 28 مئی وہ تاریخی دن ہے جب پاکستان ایٹمی قوت بن کر دنیا کے سامنے ابھرا اور خطے میں اسٹریٹجک توازن قائم کیا۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ یومِ تکبیر قومی اتحاد، استقامت اور خودمختاری کے تحفظ کے عزم کی علامت ہے۔ بیان کے مطابق یہ کامیابی قومی قیادت، سائنسدانوں، انجینئرز اور مسلح افواج کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ تھی۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی دفاعی اور اسٹریٹجک صلاحیت ایک قومی امانت ہے جو خطے میں امن، استحکام اور مؤثر دفاع کو یقینی بناتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افواج ملک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنے عزم پر قائم ہیں اور وطن کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ قوم اس موقع پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے ایک مضبوط، متحد اور خوشحال پاکستان کے عزم کی تجدید کرتی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔