اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

مظفرآباد:5 ہزار جرمانہ،ڈرائیور نے کوچ دریائے جہلم میں پھینک دی،اہلکار معطل

👁️ 2 مرتبہ پڑھا گیا
مظفرآباد:5 ہزار جرمانہ،ڈرائیور نے کوچ دریائے جہلم میں پھینک دی،اہلکار معطل

مظفرآباد:5 ہزار جرمانہ،ڈرائیور نے کوچ دریائے جہلم میں پھینک دی،اہلکار معطل- مظفرآباد میں ٹریفک پولیس کی کارروائی کے دوران ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک مسافر کوچ دریائے جہلم میں جا گری۔

اطلاعات کے مطابق راولپنڈی سے مظفرآباد آنے والی کوچ کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پانچ ہزار روپے جرمانہ کیا گیا تھا جبکہ گاڑی کو تحویل میں لینے کی کوشش بھی کی جارہی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایک اہلکار کوچ میں سوار ہو کر مسافروں کو بس اسٹیشن اتارنے گیا۔ بعد ازاں واپسی پر کوچ خالی تھی کہ اسی دوران ڈرائیور نے مبینہ طور پر احتجاجاً گاڑی سپریم کورٹ چوک کے قریب دریائے جہلم میں پھینک دی اور خود چھلانگ لگا کر باہر نکل آیا۔ اہلکار نے بھی بروقت جان بچالی۔

واقعے کے نتیجے میں کوچ مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ ڈرائیور اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ شہریوں نے مبینہ پولیس رویے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سپریم کورٹ چوک پر ٹریفک بلاک کردی جس سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد متعلقہ ٹریفک اہلکار کو معطل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔