اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

پاک سعودی دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
پاک سعودی دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاک سعودی دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق-پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی تعلقات، سیکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر دفاعی تعاون کو فروغ دینے اور دوطرفہ روابط کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور مشترکہ شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔