آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان-آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تین میچوں پر مشتمل یہ سیریز 30 مئی سے 4 جون تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
قومی ٹیم کی کپتانی شاہین شاہ آفریدی کریں گے جبکہ سلمان علی آغا کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ اسکواڈ میں بابر اعظم، حارث رؤف، نسیم شاہ، شاداب خان اور سفیان مقیم کی واپسی بھی شامل ہے جس سے ٹیم مزید مضبوط دکھائی دے رہی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوجوان ٹیلنٹ کو بھی موقع دیتے ہوئے احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ وکٹ کیپر بیٹرز کے طور پر محمد غازی غوری اور روحیل نذیر کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
شائقین کرکٹ کی نظریں اس اہم سیریز پر مرکوز ہیں جہاں قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہے۔