اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

پاکستان ایئر فورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ،پائلٹس محفوظ

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
پاکستان ایئر فورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ،پائلٹس محفوظ

پاکستان ایئر فورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ،پائلٹس محفوظ-پاکستان ایئر فورس کا کے-8 ٹرینر طیارہ روٹین تربیتی پرواز کے دوران ضلع میاں والی کے علاقے کمر مُشانی کے قریب دیہی علاقے برزی میں گر کر تباہ ہوگیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں پائلٹس نے بروقت ایجیکٹ کر کے اپنی جانیں بچا لیں اور وہ محفوظ ہیں۔ حادثے کے بعد طیارہ زرعی کھیتوں میں گرا، جس کے نتیجے میں کچھ مویشیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے کے بعد علاقے میں شدید دھواں اٹھتا دیکھا گیا، جبکہ مقامی افراد فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں شریک ہوئے۔

پاکستان ایئر فورس کی جانب سے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔