اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

ایران کے خلاف جنگ خطے سے باہر تک پھیل سکتی ہے:پاسداران

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
ایران کے خلاف جنگ خطے سے باہر تک پھیل سکتی ہے:پاسداران

ایران کے خلاف جنگ خطے سے باہر تک پھیل سکتی ہے -ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے خلاف کوئی نئی جنگ شروع کی گئی تو اس کے اثرات خطے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ یہ صورتحال خطے سے باہر تک پھیل سکتی ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ماضی کی جنگ میں تمام عسکری صلاحیتیں استعمال نہیں کی گئیں، تاہم کسی بھی ممکنہ جارحیت کی صورت میں ایران اپنی نئی علاقائی اور غیر علاقائی صلاحیتوں کو فعال کر دے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اپنی طاقت صرف بیانات تک محدود نہیں رکھتا بلکہ اسے عملی میدان میں بھی ظاہر کیا جائے گا۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر دوبارہ جارحیت کی گئی تو ایران اپنے تجربات کی بنیاد پر زیادہ مؤثر اور غیر متوقع ردعمل دے گا۔

ادھر بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے ایران میں ممکنہ جنگ کی تیاریوں کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے پاس معاہدے کے لیے محدود وقت باقی ہے، بصورت دیگر فوجی کارروائی کا امکان موجود ہے۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس طلب کیا جس میں دفاعی اور عسکری حکام نے شرکت کی اور ایران سے متعلق ممکنہ صورتحال پر غور کیا گیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔