اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

پٹرولیم قیمتوں میں کمی ناکافی قرار

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
پٹرولیم قیمتوں میں کمی ناکافی قرار

پٹرولیم قیمتوں میں کمی ناکافی قرار- شہریوں نے پٹرولیم قیمتوں میں کمی کو ناکافی قرار دے دیا ہے اور مزید ریلیف کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ کمی کے بعد شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں کمی اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے۔ ان کے مطابق اس سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 سے 40 روپے تک اضافہ کیا گیا تھا جبکہ اب صرف 5 روپے کی کمی کی گئی ہے جو عوامی مشکلات کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔

شہریوں نے کہا کہ مہنگائی کے باعث روزمرہ اخراجات پہلے ہی بڑھ چکے ہیں اور عید قریب ہونے کے باوجود بچوں کے لیے نئے کپڑے اور دیگر ضروریات پوری کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید نمایاں کمی کی جائے تاکہ مہنگائی کے بوجھ میں کمی آ سکے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔