اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

محسن نقوی کو آئی سی سی بورڈ میٹنگ اور آئی پی ایل فائنل کا دعوت نامہ موصول

👁️ 1 مرتبہ پڑھا گیا
محسن نقوی کو آئی سی سی بورڈ میٹنگ اور آئی پی ایل فائنل کا دعوت نامہ موصول

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو آئی سی سی بورڈ میٹنگ اور آئی پی ایل فائنل میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہو گیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹس کے مطابق آئی سی سی بورڈ میٹنگ 30 اور 31 مئی کو بھارتی شہر احمد آباد میں منعقد ہوگی، جبکہ آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کمیٹی کا ورچوئل اجلاس 21 مئی کو شیڈول ہے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی کے بھارت جانے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے، اور اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی دعوت نامہ وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اجلاس میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فارمیٹ میں ممکنہ تبدیلیوں پر غور کیا جائے گا۔ تجویز کے مطابق اس میں ٹیموں کی تعداد 9 سے بڑھا کر 12 کرنے، اور ایک ٹیسٹ میچ پر مشتمل سیریز کو بھی پوائنٹس سسٹم میں شامل کرنے پر بات ہوگی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ زمبابوے، آئرلینڈ اور افغانستان کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل کرنے پر بھی غور جاری ہے۔ فارمیٹ میں تبدیلیوں کے لیے سابق نیوزی لینڈ کرکٹر راجر ٹووز کی سربراہی میں ورکنگ گروپ تجاویز تیار کر چکا ہے۔

ادھر جولائی میں ایڈنبرا اجلاس تک نئے ڈبلیو ٹی سی اسٹرکچر پر کام مکمل ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

کرکٹ ذرائع کے مطابق احمد آباد میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کا معاملہ تاحال حتمی نہیں ہے، جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دوحہ میں شیڈول اجلاس خطے کی صورتحال کے باعث ملتوی کیا گیا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔