اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

راولپنڈی میں ون ایپ کے ذریعے ڈیجیٹل ٹریفک چالان سسٹم کا آغاز

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
راولپنڈی میں ون ایپ کے ذریعے ڈیجیٹل ٹریفک چالان سسٹم کا آغاز

راولپنڈی میں ون ایپ کے ذریعے ڈیجیٹل ٹریفک چالان سسٹم کا آغاز-راولپنڈی میں ٹریفک نظام کو ڈیجیٹل بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے ’’ون ایپ‘‘ کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق یہ پہلی مرتبہ ہے کہ شہر میں شواہد پر مبنی ٹریفک انفورسمنٹ سسٹم نافذ کیا گیا ہے، جس کے تحت تمام چالان ویڈیو ثبوت کے ساتھ جاری کیے جائیں گے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک خلاف ورزیوں کی ویڈیو ریکارڈنگ محفوظ اور قابلِ تصدیق ہوگی، جبکہ موقع پر ہی شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور ایف آئی آر سے متعلق تصدیق بھی ممکن ہوگی۔ اس کے علاوہ گاڑی کی ملکیت، فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ کی فوری ویری فکیشن بھی سسٹم کے ذریعے کی جا سکے گی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ نئے نظام کے تحت تجاوزات اور ماحولیاتی خلاف ورزیوں پر بھی ڈیجیٹل کارروائی کی جائے گی۔ انٹیگریٹڈ سسٹم کے ذریعے ای چالان، ایف آئی آر اسٹیٹس اور کریمنل ریکارڈ تک رسائی ممکن ہوگی، جبکہ ٹریفک خلاف ورزی کی تفصیلات شہریوں کو کیو آر کوڈ کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔

سی ٹی او فرحان اسلم کے مطابق ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر بلا امتیاز اور شفاف کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ون ایپ کے نفاذ سے نہ صرف سڑکوں پر نظم و ضبط بہتر ہوگا بلکہ محفوظ سفر کو بھی فروغ ملے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔