اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

گلین میکسویل کی شلوار قمیض میں دلکش انداز سے انٹری

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
گلین میکسویل کی شلوار قمیض میں دلکش انداز سے انٹری

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2026 کے پلے آف مرحلے کے دوران آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل نے پاکستانی ثقافت کو اپناتے ہوئے شلوار قمیض میں دلکش انداز سے انٹری دے کر شائقین کی توجہ حاصل کر لی۔

وائرل ویڈیو میں میکسویل کو سفید شلوار قمیض، کیپ اور چشمہ پہنے ایک خوبصورت دھوپ والے مقام پر چہل قدمی کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ پس منظر میں روایتی پاکستانی لوک موسیقی بج رہی ہے۔ اس منفرد انداز نے سوشل میڈیا صارفین کو خوب محظوظ کیا۔

شائقین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے میکسویل کو “میکسویل چانڈیو”، “غلام میکسویل سومرو”، “میکسویل جتوئی” اور “حیدرآبادی سائیں” جیسے القابات دے ڈالے۔ ایک صارف نے لکھا کہ “میکسویل تو اب پورے سندھی لگ رہے ہیں” جبکہ دوسرے نے کہا کہ “پی ایس ایل میں غیر ملکی کھلاڑی بھی ہمارے لباس میں بہت خوبصورت لگتے ہیں”۔

رپورٹس کے مطابق حیدرآباد کنگزمین کے دیگر کھلاڑیوں سمیت مارنس لیبوشین نے بھی روایتی سفید شلوار قمیض پہن کر مقامی ثقافت کو خراج تحسین پیش کیا، جسے شائقین نے بے حد سراہا۔

یہ ویڈیو ٹیم کی کامیابی کے جشن کے موقع پر سامنے آئی اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جہاں صارفین اس کلچرل امتزاج کی بھرپور تعریف کر رہے ہیں۔

پی ایس ایل 2026 کے اس منفرد منظر نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ کھیل نہ صرف مقابلے کا نام ہے بلکہ ثقافتوں کو قریب لانے کا بھی ایک خوبصورت ذریعہ ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔