اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

آسمانی بجلی گرنے 2 افراد جاں بحق

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
آسمانی بجلی گرنے 2 افراد جاں بحق

پنجاب کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے تین مختلف واقعات میں ایک لڑکے اور ایک لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 خواتین زخمی ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق میروخان کے گاؤں سیرو میں آسمانی بجلی گرنے سے 11 سالہ ریحان چانڈیو موقع پر جاں بحق ہو گیا، جبکہ گاؤں لکھمیر ٹگڑ میں 12 سالہ عزا ٹگڑ بھی اسی واقعے میں جان کی بازی ہار گئی۔ دونوں واقعات کے بعد متاثرہ خاندانوں میں کہرام مچ گیا۔

اسی علاقے کے گاؤں قائم خان چانڈیو میں ایک گھر پر آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 3 خواتین زخمی ہوئیں جن میں فرزانہ چانڈیو، حنا اور نویدہ چانڈیو شامل ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال قمبر منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔