ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.24 🇪🇺 یورو ₨321.39 🇬🇧 پاؤنڈ ₨372.43 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.20 🇦🇪 درہم ₨75.76 🇨🇳 چینی یوان ₨40.99

امریکی افواج نےایران سے منسلک آئل ٹینکر روک لیا گیا

👁️ 1 مرتبہ پڑھا گیا
امریکی افواج نےایران سے منسلک آئل ٹینکر روک لیا گیا

امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے مطابق امریکی افواج نے انڈو پیسیفک خطے میں ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے ایران سے منسلک آئل ٹینکر “M/T Tifani” کو روک لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی بغیر کسی مزاحمت کے مکمل کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی بنگال کی خلیج کے قریب انڈین اوشن کے علاقے میں کی گئی، جہاں امریکی فورسز نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ٹینکر پر چڑھائی کی اور عملے کو کنٹرول میں لے لیا۔

امریکی حکام کے مطابق ٹینکر کو “بے ریاست” (stateless) قرار دیا جا رہا ہے اور یہ پہلے سے امریکی پابندیوں کی زد میں تھا۔ الزام ہے کہ یہ جہاز ایران کے خام تیل کی اسمگلنگ میں استعمال ہو رہا تھا۔

پینٹاگون کے مطابق کارروائی بین الاقوامی قانون کے تحت “right-of-visit maritime interdiction” کے تحت کی گئی۔ ٹینکر پر مبینہ طور پر ایرانی تیل موجود تھا جو ایشیا میں ایک اسمگلنگ نیٹ ورک کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔

امریکہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ ایران سے منسلک اور پابندیوں کی خلاف ورزی میں شامل تمام جہازوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا۔ اب اس بات کا فیصلہ کیا جا رہا ہے کہ ضبط شدہ ٹینکر اور اس کے تیل کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا۔

یہ واقعہ حالیہ دنوں میں ایران سے منسلک بحری جہازوں کے خلاف امریکی کارروائیوں میں ایک اور اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے، جو ایران پر پابندیوں کو مزید سخت کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔