ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨277.91 🇪🇺 یورو ₨317.41 🇬🇧 پاؤنڈ ₨370.20 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.11 🇦🇪 درہم ₨75.67 🇨🇳 چینی یوان ₨41.03

چوہنگ میں بچی پر تشدد کرنے والا بس کنڈکٹر گرفتار

👁️ 23 مرتبہ پڑھا گیا
چوہنگ میں بچی پر تشدد کرنے والا بس کنڈکٹر گرفتار

 لاہور کے علاقے چوہنگ میں بچی پر تشدد کے واقعے میں ملوث بس کنڈکٹر کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی گئی، جس کے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیڈو بس کے کنڈکٹر سجاد علی پر الزام ہے کہ اس نے دوران سفر ایک لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد واقعہ پر شہریوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں:۔ سرکاری بس اہلکار کی بچی پر تشدد کی ویڈیو وائرل

ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں پر تشدد یا ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی اور کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔