اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی مزید قسط موصول

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی مزید قسط موصول

کراچی:پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی مزید قسط موصول ہو گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب کے مجموعی 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی دوسری قسط موصول ہو گئی ہے۔ اس سے قبل 2 ارب ڈالر کی پہلی قسط 15 اپریل کو پاکستان کو فراہم کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ سعودی وزارت خزانہ کی جانب سے 2 ارب ڈالر موصول ہونے کے ساتھ مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی یقین دہانی کرائی گئی ہے تاکہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کیا جا سکے۔

بعد ازاں سعودی عرب نے پاکستان میں رکھے گئے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کو رول اوور بھی کر دیا تھا، جس کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور سعودی فنڈ برائے ترقی کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا۔

وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں ایک مالی معاہدے کی تقریب میں شرکت کی، جہاں اس معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ تقریب عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے بہار اجلاس 2026 کے موقع پر منعقد ہوئی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی فنڈ برائے ترقی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کی گئی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔