اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

پاکستان نےایران امریکا مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کردی

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
پاکستان نےایران امریکا مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کردی

اسلام آباد — پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کر دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دو پاکستانی عہدیداروں نے بتایا کہ اسلام آباد نے تجویز دی ہے کہ سیز فائر کی مدت ختم ہونے سے قبل مذاکرات کا دوسرا دور پاکستان میں منعقد کیا جائے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جمعرات کو ہونے کا امکان ہے، جبکہ امریکی حکام نے بھی توقع ظاہر کی ہے کہ فریقین کسی نئے بالمشافہ مذاکرات پر غور کر رہے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا عمل اب بھی جاری ہے اور معاہدے تک پہنچنے کے لیے پیش رفت ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ 11 اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والے پہلے مرحلے میں دونوں فریقین کے درمیان تقریباً 21 گھنٹے طویل مذاکرات ہوئے تھے، تاہم کوئی حتمی معاہدہ سامنے نہیں آ سکا تھا۔

اس حوالے سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور اب فیصلہ تہران کے ہاتھ میں ہے۔

دوسری جانب ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ان کا ملک منصفانہ معاہدے کے لیے تیار ہے، جبکہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بھی کہا ہے کہ خطے میں نئی جنگ کو روکنا ضروری ہے اور اس بحران کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔