اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

سب میرین کیبل مرمت،شام میں انٹرنیٹ سست ہونے کا امکان

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
سب میرین کیبل مرمت،شام میں انٹرنیٹ سست ہونے کا امکان

اسلام آباد — پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ نے تصدیق کی ہے کہ اس کے زیرِ استعمال ایک سب میرین کیبل میں خرابی پیدا ہوگئی ہے، جس کی مرمت کا عمل آج سے شروع کیا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ مرمتی کام انٹرنیشنل کیبل کنسورشیم کی نگرانی میں کیا جائے گا اور اس کے 20 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر متاثر رہ سکتی ہے۔

پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ خاص طور پر شام کے اوقات میں صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، تاہم سروس مکمل طور پر بند نہیں ہوگی۔

ترجمان نے صارفین کو پیش آنے والی عارضی پریشانی پر معذرت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ مرمت کا عمل جلد مکمل کرکے سروس کو معمول پر لایا جائے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔