آپریشن غضب للحق کے دوران افغان طالبان کو بھاری نقصان پہنچا۔ملٹری ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق میں 5 اپریل 2026 تک افغان طالبان کے 796 کارندے ہلاک اور 1043 زخمی ہو چکے ہیں۔
آپریشن کے دوران 286 چوکیاں تباہ کی گئی جبکہ 44 چوکیاں قبضے میں لے لی گئیں۔ مزید برآں، 249 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں، توپیں اور ڈرون بھی تباہ کر دیے گئے۔
افغانستان بھر میں 81 دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے ٹھکانوں کو مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔
2 اور 3 اپریل کی رات غلام خان سیکٹر میں سرحدی چوکی پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے کی کوشش کو مکمل ناکام بنا دیا گیا،
جس میں 37 دہشتگرد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں خطے میں امن و سلامتی قائم رکھنے اور دہشتگردوں کی منصوبہ بندی کو ناکام بنانے کے لیے کی گئی ہیں۔