ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.24 🇪🇺 یورو ₨321.39 🇬🇧 پاؤنڈ ₨372.43 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.20 🇦🇪 درہم ₨75.76 🇨🇳 چینی یوان ₨40.99

ایران نےٹرمپ کے ریسکیوآپریشن سے متعلق دعوے مسترد کردیئے

👁️ 1 مرتبہ پڑھا گیا
ایران نےٹرمپ کے ریسکیوآپریشن سے متعلق دعوے مسترد کردیئے

ایران نےٹرمپ کے ریسکیوآپریشن سے متعلق دعوے مسترد کردیئے

ایرانی مسلح افواج کے ترجمان، خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر سے وابستہ ابراہیم ذوالفقاری نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے کسی فوجی افسر کی کامیاب بازیابی کا دعویٰ حقیقت پر مبنی نہیں۔ ان کے مطابق یہ ریسکیو آپریشن محض ایک فریب ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ امریکا نے ایک تباہ شدہ طیارے کے پائلٹ کو نکالنے کے بہانے جنوبی اصفہان کے علاقے میں کارروائی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن ایک خالی ایئر فیلڈ کے قریب کیا گیا،

تاہم ایرانی مسلح افواج نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے امریکی فوج کی اس کارروائی کو ناکام بنا دیا۔

ایرانی حکام کے مطابق زمینی صورتحال امریکا کے دعوؤں سے مختلف ہے اور کسی بھی قسم کی کامیاب ریسکیو کارروائی کے شواہد موجود نہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔