بریکنگ نیوز

افغان پوسٹوں پر پاکستانی کنٹرول،سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا

فروری 27, 2026 | admin
افغان پوسٹوں پر پاکستانی کنٹرول،سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا

افغان پوسٹوں پر پاکستانی کنٹرول،سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا-پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے سرحدی علاقے میں مؤثر اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے متعدد افغان چیک پوسٹوں کا کنٹرول سنبھال لیا

اور وہاں قومی پرچم لہرا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ اقدام حالیہ سرحدی کشیدگی اور مبینہ اشتعال انگیزی کے ردعمل میں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی انتہائی منظم حکمت عملی کے تحت کی گئی، جس کے دوران فورسز نے اہم مقامات پر پوزیشنیں سنبھال کر علاقے کو محفوظ بنایا۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق سرحدی خلاف ورزی یا کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق افغان طالبان اہلکار تورخم بارڈر کے قریب سے سامان سے لدے ٹرکوں کے ہمراہ پسپا ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں اور کسی بھی سرحدی جارحیت کا منہ توڑ اور مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ ملکی سرحدوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے فورسز ہمہ وقت مستعد ہیں۔