پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی،ڈیزل مزید مہنگا

پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی،ڈیزل مزید مہنگا-پیٹرول اور ڈیزل کی یہ نئی قیمتیں 18 ستمبر سے نافذ العمل ہوں گی۔

پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی،ڈیزل مزید مہنگا-حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 43 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 390 روپے 79 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 424 روپے 92 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی یہ نئی قیمتیں 18 ستمبر سے نافذ العمل ہوں گی۔

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کے برعکس ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں پر اضافی لاگت کا اثر پڑنے کا امکان ہے۔