پاکستان کے خلاف جیت کے باوجود بھارتی کھلاڑیوں کے درمیان جھڑپ دیکھنے میں آئی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران پاکستان کی اننگز کے دوران ہارک پانڈیا کی گیند پر کلدیپ یاوید نے شاہین آفریدی کا کیچ ڈراپ کیا، جس پر پانڈیا نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔
اننگز کے اختتام پر دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تکرار دیکھی گئی۔ اس کے علاوہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے بھی کلدیپ یاوید سے سخت بات کی اور ان کے غصے کا اظہار واضح طور پر سامنے آیا۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور صارفین نے اس پر مختلف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔