ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.24 🇪🇺 یورو ₨321.39 🇬🇧 پاؤنڈ ₨372.43 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.20 🇦🇪 درہم ₨75.76 🇨🇳 چینی یوان ₨40.99

وفاقی وزیر داخلہ کی سری لنکن صدر سے ملاقات

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
وفاقی وزیر داخلہ کی سری لنکن صدر سے ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں انسداد دہشت گردی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران محسن نقوی نے پاکستانی شہریوں کو ویزا حاصل کرنے میں مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا، جس پر سری لنکن صدر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ پاکستان کو تمام متعلقہ فہرستوں سے خارج کیا جائے۔ صدر ڈسانائیکے نے بتایا کہ سری لنکا کی وزیراعظم کو بہت جلد پاکستان کے دورے پر بھیجنے کا پروگرام بنایا جا رہا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات اور فورسز کی مشترکہ تربیت کے امور پر بات چیت کی۔ وزیر داخلہ نے پاک–سری لنکا تعلقات کے فروغ میں صدر ڈسانائیکے کے کردار کو سراہا اور دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

محسن نقوی نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے سری لنکن صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔ اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر میجر جنرل ریٹائرڈ فہیم العزیز بھی موجود تھے۔

صدر ڈسانائیکے نے کولمبو میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران بھارت کے ساتھ میچ کھیلنے پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔