قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر وسیم جونیئر کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پاکستان کرکٹ ٹیم کے مطابق وسیم جونیئر کو آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بقیہ دو میچز سے ریلیز کیا گیا ہے۔
پاکستان ٹیم اب 15 رکنی کھلاڑیوں کے ساتھ سیریز میں حصہ لے گی اور یہی اسکواڈ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھی سفر کرے گا۔
