بریکنگ نیوز

آزادکشمیر،راجہ ذوالقرنین کا پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ

نومبر 21, 2025 admin
آزادکشمیر،راجہ ذوالقرنین کا پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ

 

آزادکشمیر،راجہ ذوالقرنین کا پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ

آزاد کشمیر کی سیاسی فضا میں ہلچل تیز ہوگئی ہے کیونکہ سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق راجہ ذوالقرنین کی پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیاسی انچارج چوہدری ریاض سے اہم ملاقات ہوئی جس میں آئندہ سیاسی حکمتِ عملی، تنظیمی معاملات اور خطے کی سیاسی صورتِ حال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں حکومت آزاد کشمیر کے رکن چوہدری علی شان سونی کے علاوہ سابق ممبر کشمیر کونسل علی ذوالقرنین بھی شریک تھے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ راجہ ذوالقرنین کی شمولیت سے پیپلز پارٹی کی سیاسی پوزیشن مزید مضبوط ہوگی۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق پیپلز پارٹی قیادت آنے والے دنوں میں مزید اہم فیصلے کرنے جا رہی ہے، جس کے بعد آزاد کشمیر کی سیاست میں نئی صف بندیاں تیز ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مزید اہم رہنما بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر غور کر رہے ہیں۔