فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی کمپنی کے وفد کی ملاقات
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی کمپنی کے وفد کی ملاقات
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی کمپنی کے وفد کی ملاقات-فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے دفاعی اور اہم انفرااسٹرکچر کے شعبوں میں خدمات فراہم کرنے والی امریکی کمپنی کے وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد کی قیادت رابرٹ بریٹ ویلیکویچ نے کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی ٹیکنالوجی میں ہونے والی تیز رفتار تبدیلیوں پر گفتگو کی گئی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں دفاعی سازوسامان کی خریداری، مقامی سطح پر پیداوار اور استعدادِ کار میں اضافے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قومی سلامتی اور ملکی استحکام کو مزید مضبوط بنانے میں تکنیکی جدت کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور روابط کو مزید وسعت دینے میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔
