ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.24 🇪🇺 یورو ₨321.39 🇬🇧 پاؤنڈ ₨372.43 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.20 🇦🇪 درہم ₨75.76 🇨🇳 چینی یوان ₨40.99

لاہور،باراتیوں کی بس ٹرالر سے ٹکرا گئی،4 افراد جاں بحق،19 زخمی

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
لاہور،باراتیوں کی بس ٹرالر سے ٹکرا گئی،4 افراد جاں بحق،19 زخمی

لاہور،باراتیوں کی بس ٹرالر سے ٹکرا گئی،4 افراد جاں بحق،19 زخمی

لاہور کے علاقے رائیونڈ روڈ جیا بگا کے قریب باراتیوں کی بس اور ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 19 مسافر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے کے بعد 12 زخمیوں کو جنرل اسپتال اور 7 کو انڈس اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ٹرالر ڈرائیور کی غفلت حادثے کا باعث بنی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلیے اور معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔