پیٹرول4 روپے10 پیسے اور ڈیزل 6روپے41 پیسے مہنگا

پیٹرول4 روپے10 پیسے اور ڈیزل 6روپے41 پیسے مہنگا-شہریوں کے لیے سفری اخراجات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی اضافی دباؤ پڑنے کا امکان ہے۔

پیٹرول4 روپے10 پیسے اور ڈیزل 6روپے41 پیسے مہنگا-شہریوں کے لیے سفری اخراجات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی اضافی دباؤ پڑنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا، جس کے بعد پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مزید مہنگا ہوگیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 6 روپے 41 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد کردیا گیا ہے، جس سے شہریوں کے لیے سفری اخراجات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی اضافی دباؤ پڑنے کا امکان ہے۔