آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر تباہ،ایران اور امریکا کے مؤقف میں تضاد

آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر تباہ،ایران اور امریکا کے مؤقف میں تضاد-ٹینکر ایک ممنوعہ علاقے سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا

آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر تباہ،ایران اور امریکا کے مؤقف میں تضاد-آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر کے بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق واقعہ آبنائے ہرمز کے جنوب مشرقی حصے میں پیش آیا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ٹینکر ایک ممنوعہ علاقے سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا، جبکہ اسے پہلے ہی غیر قانونی راستے سے گزرنے کے ممکنہ خطرے سے آگاہ کیا جا چکا تھا۔

دوسری جانب امریکا نے ایرانی مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کی تردید کی ہے۔ امریکی سینٹ کام کے مطابق ایران نے آئل ٹینکر ’ایل گایا‘ کو میزائل سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں جہاز ناکارہ ہوگیا۔

دریں اثنا سعودی عرب میں بھی حوثی فورسز کے میزائل اور ڈرون حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کے مطابق پیر کے روز ہونے والے متعدد حملوں میں 13 شہری زخمی ہوئے۔

اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق حوثیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے خمیس مشیط، ابہا اور طائف میں شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔